روسی میزائل کے ذریعے صہیونی فوج کی غزہ پر بمباری
فاران: ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی۔ اس موقعے پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض دشمن کے جنگی طیاروں کے خلاف’سام 7‘ میزائلوں کا استعمال کیا۔ اس نوعیت کا میزائل طیاروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
قدس پریس کےنامہ نگار نے فلسطینی مزاحمت کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مزاحمت کے فضائی دفاع یونٹ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے’سام 7‘ میزائلوں کا استعمال کیا۔ یہ میزائل ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’سام 7‘ طرز کے دو میزائل اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں پر داغے گئے۔
یہ میزائل اس وقت داغے گئے جب اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر القادسیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی۔
ذرائع کہنا ہے کہ ’سام 7 اسٹیریلا‘ روسی ساختہ میزائل ہیں جو طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ حجم کے اعتبار سے یہ ایک چھوٹا میزائل ہے جو’14 اعشاریہ 5‘ اینچ کے دھانے والی توپ کے ذریعے داغا جاتا ہے۔
یہ میزائل 3700 میٹر تک مار کرسکتا ہے۔اسے سوویت یونین کے دور میں استعمال کیا گیا تھا اور سنہ 1968ء میں سوویت فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔
تبصرہ کریں