شیخ نعیم قاسم: امریکہ فلسطینی کاز کو ختم کرنا چاہتا ہے
فاران: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کل شام کو کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ذریعے فلسطینی کاز کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اہل ایمان اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطین 75 سال سے غاصبانہ قبضے میں ہے اور اسرائیل فلسطینیوں کے تشخص کو ختم نہیں کر سکا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: “آپریشن طوفان الاقصیٰ مساوات کو بدلنے کے لیے کیا گیا تھا۔ فلسطینی کاز کی روشنی دنیا میں ایک سچائی کی طرح چمک رہی ہے، اور کوئی بھی اسے ختم نہیں کر سکتا۔” اس کے مجرمانہ اقدامات سے اسرائیل کی شناخت روز بروز آشکار ہو رہی ہے۔ “حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا: “صیہونی حکومت سخت بحران کا شکار ہے اور طاقت کے زور پر وہ اپنی موجودگی کا سکہ نہیں منوا سکتی۔” فلسطینی عوام، جن کے قائدین نے اپنی سرزمین کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں وہ قابل تحسین ہیں۔”
شیخ نعیم قاسم نے 50,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کے باوجود فلسطینی عوام کو ان کی ثابت قدمی پر سلام پیش کیا۔ اور کہا کہ فلسطینی عوام نہ صرف ناکام نہیں ہوں گے بلکہ بیت المقدس پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے فرنٹ لائن میں کھڑے ہوں گے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا: “امریکی منصوبہ جو اسرائیل کو استعمال کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے، بڑا اور بہت خطرناک ہے۔” یہ منصوبہ فلسطینی کاز کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے، لبنان، شام، مصر، مشرق وسطیٰ کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ لیکن مسلسل قربانیاں اور جدوجہد اس منصوبے کو ناکامی کی طرف لے جائے گی۔ “ہم سمجھتے ہیں کہ فتح مومنوں کی ہے۔”
انہوں نے یہ کہتے ہوئے آخر میں کہا کہ خدا نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو بھیج کر ہم پر احسان کیا ہے جنہوں نے فلسطین کی آزادی اور یوم قدس کے لیے اتحاد کی دعوت دی، اسی طرح امام خامنہ ای جو دشمن کے خلاف مزاحمت کے محور کی حمایت کرتے ہیں کے ذریعے ہمارے اوپر احسان کیا۔













تبصرہ کریں