صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے فلق اور برکان میزائلوں کے حملے
فاران: حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے دو فوجی ٹھکانوں کو فلق اور برکان میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر فلق-1 اور بُرکان میزائل برسا دیئے ہیں۔
الجزیرہ چینل کے مطابق، حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خربۃ المعر کے صہیونی ٹھکانوں کو دو فلق-1 میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے “راہاب” کے اسرائیلی سائٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو برکان میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔
المیادین چینل نے بھی حزب اللہ کے ذرائع سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مقاومت نے “ہداب بارین”، اور “برکات ریشا” کے صہیونی فوجی اڈوں پر برکان میزائلوں کا حملہ کیا۔
واضح رہے کہ جمعہ 26 جنوری کو لبنان اور فلسطین کے مقبوضہ شبعا فارمز میں صہیونی ٹھکانوں پر آٹھ میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں