صہیونیوں کے مسلسل حملے، مدافعین کی زبردست استقامت/ اب تک 10812 فلسطینی شہید
فاران: طوفان الاقصٰی کا چونتیسواں دن غزہ کے نواح، بالخصوص شمال میں زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں؛ غاصب صہیونی گنجان آباد علاقوں پر بلا ناغہ بمباری کر رہے ہیں۔ طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک 10812 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں غالب اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
صہیونی غاصب غزہ کا محاصرہ کرکے وہاں کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچنے دے رہی ہے تاکہ غزہ پر زمینی حملے کو کامیابی سے ہمکنار کر سکیں، لیکن انہیں مجاہدین کی طرف سے کانٹے دار مقابلے کا سامنا ہے، ادھر صہیونی جنگی طیاروں نے رہائشی علاقوں پر اپنے حملوں میں اضآفہ کیا ہے، تاکہ زمینی حملوں کے لئے ہموار کر سکے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے اندھادھند حملے میں اب تک 4412 بچوں اور 2918 خواتین سمیت 10812 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 26905 تک پہنچی ہے۔
ایسے حال میں جبکہ غزہ میں فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ افراد کا قتل عام جاری ہے، امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے جنگ بندی کے حوالے سے اب تک لائی جانے والی قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے۔ اور یہ ممالک تہذیب و تمدن کے دعویدار دوسرے مغربی ممالک جارح قاتلوں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آرہے ہیں اور مسلم دنیا کے حکمرانوں نے مغربی حکام کے خوف سے چھپ سادھ لی ہے۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے تینتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:
– شہداء کی تعداد 10812 ، جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں؛ طبی عملے کے شہداء کی تعداد 192 تک پہنچی ہے جبکہ 36 امدادی کارکن شہید ہوئے ہیں۔ 16 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں اور 25000 رہائشی مکانات تباہ کر دیئے گئے ہیں۔
22:37 | العالم کی نامہ نگار نے عرب حکمرانوں سے مخاطب ہوکر کہا: دیکھو، یہ غزہ کے بچے ہیں، چین سے دیکھ کر ہمارا تماشا دیکھو۔ دیکھو اے عرب حکمرانو! صرف ایک مہینے میں غزہ میں 1100 مرتبہ فلسطینیوں کا قتل عام ہؤا ہے۔ شہداء کی صحیح تعداد 15018 افراد تک پہنچی ہے اور 2000 سے زائد لاپتہ ہیں۔
22:19 | مقاومت کے ہاتھوں میں قید صہیونی عورت حنا کتسیر نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا: اسلامی جہاد تحریک نے ہماری جان بچانے کے لئے پوری کوشش کی اور ہم سے احترام آمیز سلوک کیا۔
– 21:06 | اسلامی جہاد تحریک کے ہاں سالہ صہیونی قیدی لڑکے یاغیل یعقوب نے اس تحریک کے حسن سلوک کا شکریہ ادا کیا اور کہا: یہ لوگ ہمیں سب کچھ دے رہے ہیں، اور ہماری حفاظت کر رہے ہیں، میں ایک 13 سالہ لڑکا ہوں، ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہماری رہائی کے لئے نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈآل رہے ہیں۔ میں نیتن یاہو سے کہتا ہوں کہ غزہ میں تمہارے جرائم اور وحشیانہ بمباری ناقابل یقین ہے، تم بچوں کو قتل کر رہے ہو، یہاں کے پانی اور بجلی کو تم نے بند کر دیا ہے، جبکہ ان چیزوں کو فلسطینیوں کے علاوہ ہمیں بھی اشد ضرورت ہے۔
– جہاد اسلامی کے ترجمان ابو حمزہ: “ہم حنا کاتسیر اور یاغیل یعقوب کو انسانی بنیادی پر رہا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
– چونکہ صہیونی غزہ کے ہر انچ پر بمباری کر رہے ہیں لہٰذا ہم مزید اسرائیلی قیدیوں کی جان کی حفاظت کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
21:25 | عراقی مقاومت اسلامی نے شمالی عراق کے شہر اربیل میں امریکی اڈے “الحریر” کو دو کامیکازے ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔
21:20 | القسام بریگیڈز: غاصب صہیونی ریاست کی بمباری سے آج [جمعرات کو] ہمارے ہاتھ میں قید ایک اسرائیلی فوجی عورت ہلاک اور ایک قیدی زخمی ہؤا۔
20:16 | غزہ پر غاصب صہیونیوں کے زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک 136 بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ اس کا مطلب کیا ہو سکتا ہے۔
– عرب دنیا کے ایک عسکری تجزیہ کار اردن کے ریٹائر میجر جنرل فائز الدویری نے جارح صہیونی فوجیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں غاصب صہیونی فوج کے ترجمان کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز کے ہاتھوں 136 ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کی تباہی کے بارے میں وضاحت کی اور کہا: صہیونی فوجی ترجمان ڈآنیل ہاگاری کی باتیں القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کے اعلانات سے تضاد رکھتی ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کی تصویریں القسام کی نشر کردہ ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں گھر گھر پہنچ رہی ہیں جو ابوعبیدہ کے کلام کو معتبر بناتی ہیں؛ جبکہ ہاگاری کی باتیں میدانی حقائق سے بالکل متضاد اور متصادم ہیں۔ ہاگاری کوئی ویڈیو یا تصویر پیش نہیں کرتا جو اس کی باتوں کی تصدیق کر سکے، اس کی باتوں کا حقائق سے تعلق نہیں ہے، وہ شواہد اور ثبوت فراہم نہیں کر سکتا۔
– ایک سادہ سی جمع و تفریق سے معلوم ہوتا ہے کہ ان گاڑیوں کی تباہی کی وجہ سے کم از کم 450 صہیونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ ہلاک شدگان کے علاوہ ہیں جو براہ راست جھڑپوں اور اسنائپر حملوں میں کام آتے ہیں۔
19:51 | القسام بریگیڈز نے غزہ کے شمال مغرب میں یاسین-105 راکٹ کے ذریعے غاصب صہیونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کر دیا۔
19:44 | جہاد اسلامی کے القدس بریگیڈز کے ترجمان ابو حمزہ: ہم طوفان الاقصٰی کاروائی کا جدائی ناپذیر حصہ ہیں اور القسام بریگیڈز کے شانہ بشانہ صہیونی دشمن کے خلاف نبردآزما ہیں؛ دشمن کئی دنوں سے، کئی محاذوں سے غزہ میں داخلے کی کوشش میں مصروف ہے لیکن اسے مسلسل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔
19:37 | حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مصر کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے غزہ کی صورت حال پر تبادلیہ خیال کیا ہے۔
19:20 | صہیونی ذرائع نے پر امن سمجھے جانے والے جنوبی مقبوضہ شہر ایلات میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ شاید یمن سے آنے والے ڈرون کے حملے کا نتیجہ تھا!
19:15 | وائٹ ہاؤس: اسرائیل اس کے بعد شمالی غزہ میں ہر روز چار گھنٹے تک جنگ بندی نافذ کرے گا۔ اور ان اوقات میں فوجی کاروائی نہیں کرے گا۔
– حماس کے ذرائع نے اس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے۔
18:39 | صہیونی ذرائع: آج [جمعرات کے دن] حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو آٹھ بکتر شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
18:24 | صہیونی ذرائع: کچھ لمحے قبل ایک ڈرون نے ایلات میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔
18:22 | غزہ میں اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) سے وابستہ ایک اسکول پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں 10 افراد شہید۔ یہ افراد انروا اسکول میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ ادھر غزہ پر صہیونی توپخانے کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
– بلا سرحد ڈاکٹروں کی تنظیم نے کہا کہ پینے کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ ڈاکٹروں اور طبے عملے کی صورت حال بھی المناک ہے۔
18:18 | عراق کی اسلامی مقاومت نے قابض امریکیوں کے اڈے عید الاسد کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
18:16 | حزب اللہ کا بیان: ہمارے مجاہدین نے فلسطین کی مجاہدین قوم کی حمایت میں، آج سہ پہر کو مقبوضہ فلسطین میں واقع طربیخا میں صہیونیوں کی ایک پیدل فوجی ینوٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ میزائل ٹھیک نشانے پر لگے۔
18:12 | مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں مقاومت کے مجاہدین نے ایک صہیونی فوجی کو زخمی کر دیا۔
18:09 | اسی وقت | جنین کیمپ میں غاصب صہیونی حملہ آوروں سے فلسطینی مجاہدین کی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
17:38 | عرب دنیا میں غاصب صہیونی ریاست کی حامی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ عرب ممالک کے عوام نے غزہ میں خواتین اور بچوں کے قتل عام پر عملی احتجاج کرتے ہوئے غاصبوں کے حامی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا۔ جنین میں آج [جمعرات کی] صبح سے اب اب 9 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
17:20 | المیادین: لبنانی سرحد پر، مقاومت کے مجاہدین اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ مجاہدین نے کچھ دیر پہلے لبنان کی سرحد پر مسکاف عام کے صہیونی فوجی اڈے کو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
17:12 | وزارت صحت، غزہ: غاصب صہیونی ریاست کی بمباریوں کے آغاز سے اب تک 10812 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 4412 بچے اور 2918 خواتین شامل ہیں؛ 26905 افراد زخمی ہیں۔
17:03 | حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں واقع صہیونی فوجی چوکی المطلہ پر کامیاب میزائل حملہ کیا ہے۔
16:43 | جنوبی فلسطین میں واقع ایلات نامی محفوظ کہلانے والے شہر ایلات میں کامیکازے ڈرون لگنے سے ہونے ہولناک دھماکے کے بعد صہیونیوں کے درمیان خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ صہیونی ریاست نے شمالی فلسطین اور غزہ کے اطراف سے بھاگنے والے صہیونیوں میں سے 6000 صہیونیوں کو ایلات میں بسایا تھا۔
16:37 | حزب اللہ لبنان نے شمالی فلسطین میں رامیم نامی صہیونی فوجی اڈے کو میزائل کا نشانہ بنایا۔
16:34 | شہر ایلات میں زوروں کا دھماکہ۔
16:30 | صہیونی غاصبوں نے النصر چلڈرن اسپتال کو ایک بار پھر بمباری کا نشانہ بنایا۔
16:17 | کمیسیر آژانس آنروا: 99 همکار فلسطینی ما از هفتم اکتبر در غزه شهید شده اند.
16:13 | القسام بریگيڈز: ہم جنین کیمپ میں مقاومت کی دوسری تنظیموں کے شانہ بشانہ صہیونی دشمن کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
14:54 | القسام بریگیڈز نے آج صبح سے غزہ کے شمال اور مغرب میں صہیونیوں کی چھ فوجی گآڑیوں کو تباہ کر دیا ہے اور حجر الدیک کے علاقے میں گھات لگا کر انتہائی قریب سے صہیونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
14:51 | صہیونیوں نے غزہ میں اپنے جنگی جرائم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ شمالی فلسطین میں جننین کیمپ پر ہلہ بول کر 7 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی نوجوانوں نے صہیونیوں کے فوجی سازو سامان کن نقصان پہنچایا ہے۔ جنین کا انٹرنٹٹ بند ہے۔ ان سات نوجوانوں کی شہادت کے ساتھ، سات اکتوبر سے اب تک، مغربی کنارے میں 172 فلسطین شہید ہو چکے ہیں۔
14:28 | سی این این: اسرائیل صرف اسی صورت میں مکمل جنگ بندی سے اتفاق کرے گا کہ اس کے اکثر قیدی غزہ سے رہا ہو جائیں۔
14:23 | حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ صہیونی جارحیت کے خلاف جمعہ، سینیچر اور اتوار کو وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں۔
12:45 | غاصب صہیونی پولیس نے مقبوضہ اراضی میں، غزہ پر صہیونی حملے پر احتجاج کرنے والے متعدد عرب راہنماؤں کو حراست میں لیا۔
12:40 | القسام بریگیڈز نے الشاطئ کیمپ کے اطراف میں غاصب صہیونیوں کی تین فوجی گاڑیوں اور ایک بلڈوزر کو یاسین-105 نامی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
12:30 | القدس بریگيڈز نے اسدود شہر پر میزائل برسائے۔
12:26 | سابق صہیونی رکن پارلیمان کی شیخیاں: مشرق وسطیٰ جنگ ہیں، ہمیں ثابت کرنا پڑے گا کہ ہم ہی اس جنگل کے شیر ہیں!! اس نے البتہ یہ اعتراف بھی کر لیا کہ “ہمیں بہت بڑی ضرب لگی ہے، اور اپنی فوج پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں”۔
12:26 | نیویارک ٹائمز: 15 صہیونی قیدیوں کی رہائی کے عوض تین روزہ جنگ بندی کے معاملے پر قطر کی وساطت سے اسرائیل اور حماس کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔
11:59 | بریگیڈیئر جنرل امیرعلی حاجی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام کے بانی میجر جنرل حسن طہرانی مقدم کی بارہیں برسی کی مجلس میں مسجد الاقصٰی کی تصویر اور فلسطینی رومال کے ساتھ؛ حاضر ہوئے۔
11:53 | جبالیا کیمپ کے منطقۂ النادی میں الربیع خاندان کے گھر پر صہیونی بمباری میں 9 افراد شہید۔
11:52 | القسام نے راکٹ یاسین-105 سے التوام کے علاقے میں ایک صہیونی ٹینک تباہ کردیا۔
11:41 | غزہ پر صہیونی حملوں میں ہر 10 منٹ میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے۔
11:20 | صہیونی فوجی ذرائع: غزہ کے خلاف زمینی حملے کو معطل کرنے کی خبر ٹائپنگ کی غلطی تھی۔ حملے جاری رہیں گے! مبصرین کا خیال ہے کہ خبر درست تھی لیکن اندرونی اختلافات کی وجہ سے زمینی حملہ ختم کرنے کا فیصلہ منسوخ ہؤا ہے۔ آج [جمعرات کی] صبح صہیونیوں نے غزہ پر زمینی حملہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
11:07 | UNRWA کمشنر: غزہ میں فوری جنگ بندی سے انسانی المیے کا سد باب ہو سکتا ہے، رفح سے نہ ہونے کے برابر امداد موصول ہو رہی ہے جو غزہ کی ضروریات کے سامنے ہیچ ہے۔ UNRWA کی 150 عمارتوں میں تقریبا سات لاکھ فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ غزہ کا محاصرہ ختم ہونا چاہئے اور انسانی بنیادوں میں امداد غیر مشروط طور پر بحال کیا جانا چاہئے۔
11:06 | صہیونیوں نے جنین کیمپ اور مغربی کنارے کے شہروں کو بھی غزہ کی طرح تباہ کر دیا ہے۔
11:04 | سابق لبنانی وزیر خارجہ ریاض منصور: جب تک فلسطین نامی ملک معرض وجود میں نہیں آئے گا، خطے میں سیاسی حل ممکن نہیں ہوگا۔
– صہیونی ریاست خودمختار فلسطینی اتھارٹی کو کبھی بھی مستقل ریاست نہیں بننے دے گا۔
11:01 | غاصب صہیونی ریاست نے گذشتہ تین دنوں کے دوران آٹھ اسپتالوں پر بم گرائے ہیں اور متعدد افراد کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔
10:50 | حماس: عارضی [روزانہ چار گھنٹے کی] جنگ بندی ایک دھوکہ ہے جو خونخوار دشمن کے ہاتھوں مزید جنگی جرائم کے لئے راستہ فراہم کرے گی۔
10:08 | فلسطینی ذرائع: غزہ میں اب تک 60 اسکول غاصب صہیونیوں کی بمباری کا نشانہ بن کر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
10:07 | کل بروز بدھ (مؤرخہ 9 نومبر) کو ہزاروں پاکستانی طلباء کا مظاہرہ، غزہ کے بچوں اور طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ملت فلسطین کے خلاف غاصب صہیونی ریاست کے جرائم کی مذمت۔
10:02 | عراقی النجباء مقاومتی تحریک کے قائد شیخ اکرم الکعبی نے غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیطان کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں، ہم دشمنوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھیں گے، اور مستکبار شیاطین کے ساتھ سیاسی راحل تلاش کرنے کی ہر کوشش کو وہم کا زائیدہ سمجھتے ہیں۔
09:50 | غزہ انفارمیشن دفتر: غاصب ریاست کے حملوں میں غزہ کی 10ہزار رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔
08:50 | غاصب ریاست کا صہیونی-فرانسیسی فوجی میجر الیاہو بنیامین المکیص (Eliahou Benjamin Elmakayes)، غزہ کے مجاہدین کے ہاتھوں مارا گیا۔ صہیونیوں تصدیق کر دیا۔
08:33 | لیبیا میں مظاہرے، غزہ میں صہیونی جرائم کی مذمت۔
08:30 | غاصب صہیونی ریاست نے غزہ کے لئے انسانی امدادی سامان لے جانے والے ریڈ کراس کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔
08:08 | ذرائع کے مطابق، ہالی ووڈ کی ڈراؤنی فلموں سے بھی زیادہ ڈراؤنے مناظر، آپ کو غزہ میں دیکھنے کو ملیں گے، جہاں غاصب صہیونی ریاست قتل عام کرتی ہے، لاشیں زمین پر پڑی ہیں اور پرندے ناہيں کھاتے ہوئے نظر آتے ہیں، بالکل ان شکم پرست حکمرانوں کی طرح کہ جو ان مناظر کو دیکھ کر یا تو قاتلوں کے حامی ہیں یا ان کے سامنے خاموشی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
08:07 | ویسے تو فوجی ماہرین کے مطابق غزہ پر زمینی حملے میں 500 کے قریب غاصب فوجی ہلاک ہوئے ہیں لیکن صہیونی فوج نے کہا ہے کہ ہلاک شدہ صہیونی فوجیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔
07:52 | وزارت صحت، غزہ: غزہ میں ہر انچ کو بموں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کوئی پرامن جگہ نہیں ہے، گذشتہ چند گھندوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
07:52 | غاصب صہیونیوں کی بمباری سے، گذشتہ چند گھنٹوں میں تین مساجد شہید؛ سات اکتوبر سے اب تک صہیونیوں نے 60 مسجدوں کو شہید کر دیا ہے۔ جبکہ 136 مساجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
07:41 | مغربی کنارے کے شمال میں صہیونی زمین چوروں کی بستی ایتمار میں قریب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو بستی نشین زخمی ہوگئے۔
03:52 | حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوکر کہا: غزہ تجھ سے اور تجھ جیسوں سے بہت بڑا ہے، نہ تو اور نہ تیرے بغیر کوئی بھی غزہ میں مقاومت کو شکست نہیں دے سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں