صیہونی وزیر کا اعتراف، شہریوں کے تحفظ میں ناکام رہے

صیہونی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی شہریوں کے تحفظ میں ناکام رہے۔

فاران: اسرائیل کے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے سیاسی اور فوجی حکام اسرائیلی باشندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنے فرض میں ناکام رہے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق نتن یاہو کی کابینہ کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے ایک خطاب میں حماس کے 7 اکتوبر کے آپریشن میں اسرائیل کی فوج اور سیکورٹی کی ناکامی پر تنقید کی۔

اس انتہا پرست اور متنازع اسرائیلی وزیر نے مغربی بیت المقدس میں مارے گئے فوجیوں کی یادگاری تقریب میں کہا کہ جیسا کہ میں نے 7 اکتوبر کے خوفناک قتل عام کے بعد کہا تھا اور اب میں آپ کے سامنے غمزدہ عورتوں اور مردوں سے انتہائی شرم کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ سیاسی اور عسکری قیادت اسرائیلی شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے اپنے مشن میں ناکام رہی ہے اور یہ تکلیف دہ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پیش آنے والے تمام واقعات اور مستقبل میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

اسموٹریچ کے علاوہ اسرائیل کے جنگی وزیر بنیامن نتن یاہو اور یوو گیلنٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ نتن یاہو کے خطاب کے دوران ہی حاضرین تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔