طوفان الاقصٰی کا اکتیسواں دن | صہیونی جنگی جرائم کے آغاز سے اب تک بچوں اور خواتین سمیت 10022 فلسطینی شہید / آدھے گھنٹے میں غزہ پر 100 مرتبہ بمباری کا ریکارڈ
فاران: حماس کے ترجمان نے پیر کی رات اتوار کی شام کو کہہ دیا تھا کہ صہیونی ریاست نے غزہ کا انٹرنیٹ منقطع کرکے غزہ میں مزید بڑے جرائم کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ اس کے بھییانک جرائم کو ذرائع ابلاغ سے چھپا سکے۔
ذرائع کے مطابق، اتوار کی شام کو صہیونیوں نے غزہ کا انٹرنیٹ بند کر بہیمانہ ترین اور جنونی ترین بمباریوں اور فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کُشی کا سلسلہ جاری رکھا یہاں تک کہ غاصب ریاست کے طیاروں نے صرف تیس منٹ کے عرصے میں غزہ کے 100 مقامات پر بمباری کی، القسام بریگیڈز نے جواب میں تل ابیب پر میزائل برسائے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، غاصب صہیونی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو غزہ پر فاسفورس اور نیپام بم استعمال کئے۔
ادھر القسام بریگيڈز نے بھی نے بھی کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صہیونیوں کی جنون آمیز بمباریوں کے جواب میں مقبوضہ تل ابیب اور اسدود کے مقبوضہ شہروں پر میزائل برسائے ہیں۔
غزہ کے ادارہ صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے اب تک کے فضائی حملوں میں 4800 بچوں سمیت 10022 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے اکتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:
– ایرانی رکن پارلیمان سید نظام الدین موسوی نے سوشل میڈیا پر کھا: آج غزہ محض ایک محصور پٹی کا نام نہيں ہے، آج پوری دنیا غزہ ہے، پوری دنیا میں ہر جگہ طوفان الاقصٰی جاری ہے۔
– مغربی ایشیا کے ممالک و اقوام تباہ کرنے پر سات ٹریلین ڈالر خرچ کرنے والے ملک امریکا کا حال، امریکی فوجی اڈے یکے بعد دیگرے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں، اور امریکی وزیر خارجہ بلٹ پروف جیکٹ پہن کر عراق کا دورہ کرتا ہے اور رات کے اندھیرے میں بھاگ جاتا ہے۔
21:55 | یمنی فوجی ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن کی مسلح فواج نے اللہ کی مدد سے آج (سوموار کی شام کو) ڈرون طیاروں کا ایک مجموعہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی دشمن کے مختلف حساس مقامات کی طرف روانہ کیا ہے۔
21:25 | شمالی فلسطینی شہر الجلیل کے علاقے شتولا میں سائرن کی آوازیں، حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا امکان۔
20:30 | بے حیا اداؤں کے پیچھے خونخوار درندے؛ امریکی ماڈل اور اداکارہ کیم کارداشیان نے غزہ کے مظلوم بچے کا مذاق اڑایا۔ [تصویر آخر میں دیکھئے]
19:58 | القسام بریگیڈز کے ترجمان: ہم نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صہیونی فوج کی 27 مختلف فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا؛ انہیں مختلف محاذوں پر مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا
19:39 | غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی: غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ کی پٹی پر صہیونیوں کے مسلسل مجرمانہ حملوں میں ہر چار منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہو رہا ہے۔
19:06 | صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے جاری؛ مجاہدین نے مقبوضہ المالکیہ اور حل الدیر میں غاصب صہیونیوں کی دو فوجی چوکیوں پر کامیاب میزائل حملے کئے۔
18:38 | القسام بریگیڈز نے غاصب صہیونی فوج کے 5 ٹینکوں کو یاسین-105 راکٹوں سے نشانہ بنایا اور مقبوضہ تل ابیب پر میزائل برسائے / 4 راکٹ کامیابی سے تل ابیب پر اترے، آئرن ڈوم کو خبر تک نہ ہوئی، صہیونیوں کا اعتراف۔
18:34 | القسام بریگیڈز نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں، جنوبی لبنان سے نہاریا اور جنوبی حیفا میں صہیونی زمین چوروں کے شہروں کو 16 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
17:27 | غاصب صہیونی فوج نے الشفاء اسپتال کی پانچویں منزل پر میزائل کا حملہ کیا۔
16:50 | القدس بریگیڈز نے الکامیرا، کیسوفیم، کیوتس اور کفار سعد کے صہیونی ٹھکانوں کو ٹھیک نشانے پر لگنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
16:43 | وزارت صحت، غزہ: غاصب صہیونی ریاست کے گھر افراد اور طبی عملے کے لئے پرامن راستوں کی فراہمی کے سلسلے میں مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ یہ گذرگاہیں در حقیقت موت کی گذرگاہیں ہیں۔
16:26 | غاصب صہیونیوں کی بمباریوں کے آغاز سے لے کر اب تک 4800 سمیت 10022 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
16:16 | اردن: ہم غزہ اور مغربی پٹی سے فلسطینوں کی جبری نقل مکانی کو اعلان جنگ سمھجھیں گے۔
13:53 | غزہ کے النصر چلڈرن اسپتال اور الرئیسی اسپتال میں پناہ لینے والے 8 بے گھر فلسطینی غاصب صہیونی فوج کی بمباری میں شہید۔
13:50 | صہیونی ذرائع: صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں علما الشعب اور الناقورہ کے شہروں کو نشانہ بنایا۔
13:48 | آج [سوموار] کی کاروائیوں میں القسام نے غاصب صہیونی فوج کے پانچ ٹینک تباہ کر دیئے۔
13:38 | غزہ میں حماس کے راہنما یحییٰ سنوار کی رہائشگاہ پر صہیونیوں کی بمباری
13:27 | القسام بریگیڈز نے الشاطیء کیمپ کے اطراف میں صہیونیوں کے چار جنگی ہتھیاروں کو یاسین-105 راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
13:16 | غزہ کے محلے النصر میں ایک گھر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں ایک فلسطینی صحافی محمد الجاجہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہید۔
13:06 | برلن ـ جرمنی میں عوامی مظاہرہ، غزہ کی حمایت اور غاصب اسرائیلیوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی مذمت۔
13:02 | شہید عمر القاسم یونٹوں نے غزہ کے محلے الزیتون کے جنوب میں صہیونی ہتھیاروں کو دو گائيڈڈ راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
13:01 | العالم: اسپتالوں میں زخمیوں کی کثرت، اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں کے دروازے اکھاڑ کر زخمیوں کی منتقلی کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
12:53| صہیونی جرنیل گیورا ایلینڈ (Giora eiland) کا کا اعتراف: غزہ میں حماس انتہائی بڑی فوجی طاقت اور ناقابل تسخیر ہے؛ وہ بہت اعلیٰ جنگی صلاحیت رکھتے ہیں، اور غزہ میں ڈرون طیارے اور بکتر شکن راکٹ استعمال کر رہے ہیں؛ حماس کی شکست کی کوئی نشانی نہیں مل سکی ہے؛ فلسطینی پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت لڑتے ہیں، تیزرفتار نقل و حرکت کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور کم از کم 80 فیصد زیر زمین تنصیبات پر ان ہی کنٹرول ہے؛ وہ ہمارے اقدامات کا فوری جواب دینا جانتے ہیں۔
12:31 | غزہ کے کئی محاذوں پر مقاومت کے مجاہدین اور جارح صہیونیوں کی شدید جھڑپیں، مجاہدین کی کامیاب مزاحمت۔ یہ جھڑپیں مغربی غزہ، ساحلی سڑک، مشرقی بیت حانون، مغربی بیت لاہیا اور مشرقی خان یونس میں ہو رہی ہیں۔
12:29 | القسام بریگیڈز نے جحر الدیک کے مشرق میں صہیونی فوجیوں کو لاتعداد مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔
12:20 | اسپتالوں میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے شہید خواتین اور بچوں کی میتیں سڑک پر رکھی گئی ہیں۔
12:17 | غاصب صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ قدس شریف کے محلے عناتا میں الفتح تحریک کے راہنما رأفت علیان کی رہائش پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔
12:15 | صہیونی چینل 13: نیتن یاہو کابینہ کی وزیر گیلا گاملیل (Gila Gamliel) غزہ میں قید اور لاپتہ ہونے والے صہیونیوں کے امور کی سربراہ مقرر کی جائے گی۔۔
10:41 | شہاب نیوز: الخلیل کے شمالی علاقے حلحول ميں غاصب صہیونیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
10:40 | مقامی ذرائع: غاصب صہیونی فوجیوں نے قبلۂ اول، مسجد الاقصیٰ کے دروازے بند کر دیئے۔
10:23 | غاصب دشمن کا اعتراف: قدس شریف کے باب الساہرہ میں پولیس چوکی میں موجود نفری پر چھریوں سے حملہ، دو افراد اسپتال منتقل کئے گئے۔
10:00 | غاصب صہیونی فوج کا اعلان: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 450 مقامات پر بمباری کئ گئی۔
09:58 | اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کا بیان، اسرائیلی فضائیہ نے جنگ کے آغاز سے اب 100 اسپتالون اور ڈسپنسریوں پر بم گرائے ہیں۔
09:47 | دیر البلح اور الزوائدہ پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، 45 شہید اور کئی دوسرے لاپتہ ہو گئے۔
09:24 | شہاب نیوز: غاصب صہیونی ریاست نے الجلیل اعلیٰ میں یہودی زمین چوروں کے قصبوں کے مکینوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی۔۔
08:21 | عراق کے مغرب میں امریکی فوجی آڈے عین الاسد پر اج [پیر کی] صبح دو بار ڈرون حملے ہوئے ہیں۔
08:18 | صہیونی ذرائع نے فوجی افسروں سے نقل کیا ہے کہ حماس کی جنگی صلاحیت ان کے تصور سے کہیں زیادہ ہے اور اس کا توڑنا بہت دور کی بات ہے۔
08:18 | العالم: عراق اور شام کی سرحد پر قابض امریکی فوج کے اڈے التنف پر میزائلوں کا کامیاب حملہ ہؤا ہے۔
08:15 | عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی، دورہ اسلامی جمہوریہ ایران۔
– رہبر انقلاب نے ملاقات کے لئے آنے والے عراقی وزیر اعظم سے بات چیت کرتے ہوئے فرمایا: غزہ کے عوام کا قتل عام روکنے کی غرض سے، امریکہ اور صہیونی ریاست پر عرب دنیا کے سیاسی دباؤ میں عراق کا کردار بہت اہم ہے۔
– یہ حق اور انصاف ہے کہ امریکی غزہ کے خلاف صہیونی جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا: طوفان الاقصٰی کی کاروائی ایک شجاعاتہ کاروائی تھی جو دنیا بھر کے حریت پسندوں کی شادمانی کا سبب بنی، گوکہ غزہ میں صہیونی جرائم نے ہم سب کو غم و حزن میں مبتلا کر دیا ہے۔
08:09 | شہاب نیوز: صہیونی فوجی ترجمان نے غزہ کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران کرمیئیل کے رہائشی فوجی افسر کیپٹن 22 سالہ شاحار کوہن کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ غاصب صہیونیوں نے اب تک اپنے 348 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ صہیونی اپنے ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد کو صیغۂ راز میں رکھ رہے ہیں۔
08:03 | ہسپانوی اخبار ایلموندو: اسرائیل، یورپ میں 3900 یورو ہفتہ وار تنخواہ پر کرائے کے قاتل بھرتی کر رہا ہے۔
07:50 | فلسطین الیوم: رفح کے مغرب میں تل السلطان کے ایک گھر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری سے 15 فلسطینی شہید۔
07:25 | مقبوضہ شہر طوباس میں مقاومت کے مجاہدین اور غاصب صہیونی فوجی دستوں کے درمیان شدید جھڑپیں۔
07:18 | کل رات، غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونی ریاست کی وحشیانہ بمباری
07:10 | صہیونی فوجیوں نے رہا ہونے والی عالمی شہرت یافتہ فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کو ایک بار پھر رام اللہ کے شمال مغرب میں نبی صالح نامی گاؤں سے گرفتار کر لیا۔
07:00 | عراقی اسلامی مقاومت نے اربیل ائیرپورٹ پر امریکی فوجیوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ مہدوی













تبصرہ کریں