عراقی فلسطینی مزاحمت کی صفوں میں شامل ہونے کی کر رہے ہیں تیاری

بغداد میں العالم نیوز نیٹ ورک کے رپورٹر نوید بہروز نے اطلاع دی: ایک بڑا ہجوم فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی فتح کے جشن میں شرکت کے لیے بغداد کے تحریر اسکوائر پر آیا۔

فاران: بغداد میں العالم نیوز نیٹ ورک کے رپورٹر نوید بہروز نے اطلاع دی ہے کہ عراقی عوام نے الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا ۔
انہوں نے تاکید کی: اس مارچ میں عراقی عوام کے تمام گروہوں کی شرکت دیکھی گئی جنہوں نے عراق اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے اور “الاقصی طوفان” آپریشن کی حمایت میں نعرے لگائے۔
بہروز نے اس بات پر زور دیا کہ شرکاء نے صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ میں شرکت کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا: فلسطینی کاز کی حمایت کے بارے میں عراق کا موقف واضح ہے اور اس سلسلے میں عراقی حکومت، حکام اور عوام متحد ہیں۔
اس مارچ میں مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کیا اور صیہونی حکومت کی امریکہ کی لامحدود حمایت اور غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت پر مغرب کی خاموشی پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔