غاصب صیہونی فوجیوں پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ
فاران: المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہدا الاقصی بریگیڈ سے وابستہ مجاہدین نے طولکرم کیمپ پر حملہ کرنے والے غاصب فوجیوں کو فائرنگ اور دستی بموں سے نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی مجاہدین کی ان کارروائیوں میں غاصب فوجیوں کی ایک تعداد ہلاک ہوگئی۔
دوسری طرف غزہ شہر کے شمال میں الصفطاوی اور شیخ رضوان علاقوں میں فلسطین کے استقامتی مجاہدین اور غاصب فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ غزہ پٹی کے وسط میں واقع المغازی کیمپ کے مشرق میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔













تبصرہ کریں