غرب اردن میں فائرنگ کے تین واقعات، 24 گھنٹے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی
فاران: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے فائرنگ کر کے 5 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔ گذشتہ روز غرب اردن میں مزاحمت کاروں کی طرف سے تین مقامات پر فائرنگ کی گئی جب کہ 19 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مزاحمت کاروں نے 3 دھماکہ خیز […]
فاران: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے فائرنگ کر کے 5 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔ گذشتہ روز غرب اردن میں مزاحمت کاروں کی طرف سے تین مقامات پر فائرنگ کی گئی جب کہ 19 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔
مزاحمت کاروں نے 3 دھماکہ خیز آلات کو دھماکے سے اڑایا۔ دو فوجی پوائنٹس جلا دیئے۔ آباد کاروں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا اور اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی املاک پر پٹرول بموں سے بھی حملے کیے گئے۔
بیت المقدس میں ابو دیس، ابو تایہ، الجیب اور عین اللوزہ میں جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ابو دیس میں ایک بم دھماکہ کیا گیا۔
رام اللہ یہودی کالونی بیت ایل میں قابض فوج مزاحمت کاروں نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔ دیر جریر ، سلواد ، برقہ اور نبی صالح میں جھڑپیں ہوئیں۔
جینن میں الجلمہ چوکی پر فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا گیا۔ جبکہ عزون اور قلقیلیہ میں عزبہ الطبیب میں جھڑپوں کے دوران تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
نابلس میں مزاحمت کاروں نے بیتا میں قابض فوج پر فائرنگ کی۔ بیتا، حوارا ، عوریف، دیر الشرف میں جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں حوارہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا دی گئی جب کہ عوریف میں یہودی آباد کاروں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔













تبصرہ کریں