غزہ میں اسرائیلی بربریت کا ایک اور دلخراش واقعہ
فاران: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ میں الکویت اسکوائر پر انسان دوستانہ امداد کے حامل ٹرکوں کی طرف بڑھنے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی، اس صیہونی جارحیت میں انسان دوستانہ امداد کے ضرورتمند کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اس سلسلے میں غزہ میں فلسطینی حکومت کے اطلاع رسانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجی عام شہریوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور یہ فلسطینی جب انسان دوستانہ امداد کے لئے نکلتے ہیں تو صیہونی فوجی ان فلسطینیوں پر حملہ کر دیتے ہیں جس کی بنا پر محصور غزہ میں قحط و بھوک مری جیسے مسائل مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔













تبصرہ کریں