غزہ میں اسرائیلی بربریت، 15 بچے شہید ہوچکے: ہلال احمر
فاران: ہلال احمر سوسائٹی نے جمعرات کو جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک پندرہ ہزار سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں 15,103 بچے شہید ہوئے۔
قابض فوج نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 35,233 شہری شہید اور 79,141 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
تبصرہ کریں