غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مزید تین جنگی قیدی ہلاک

ابو عبیدہ نے "ٹیلیگرام" پلیٹ فارم پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ تینوں قیدی آٹھ قیدیوں میں شامل تھے جو گذشتہ دنوں اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

فاران: اسلامی تحریک مزحمت [حماس] کے عسکری ونگ ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ  برگیڈز کے زیر حراست 3 اسرائیلی قیدی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابو عبیدہ نے “ٹیلیگرام” پلیٹ فارم پر ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ تینوں قیدی آٹھ قیدیوں میں شامل تھے جو گذشتہ دنوں اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کے ناموں اور تصاویر کے اعلان کو آنے والے دنوں کے لیے ملتوی کردیا جائے گا جب تک کہ باقی زخمیوں کے مستقبل کا پتا چلایا جا سکے۔

القسام بریگیڈز نے دو روز قبل کہا تھا کہ پچھلے 96 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی لگاتار بمباری نے 2 اسرائیلی قیدی ہلاک کیا اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔