غزہ میں ایک اور نوجوان کی شہادت/ شہداء کی تعداد 49 ہوگئی
فاران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خان یونس سے تعلق رکھنے والا “انس خالد انشاصی” (22 سال) نامی فلسطینی نوجوان جمعہ کے روز غزہ کی حالیہ جنگ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
اس نوجوان فلسطینی کی شہادت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ کی تین روزہ جنگ میں 12 سالہ فلسطینی لڑکی “لیان الشاعر” زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی تھی۔
” عرب 48 ” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ میں تین روزہ جنگ کے شہداء کی تعداد 49 تک پہنچ گئی اور اس کے علاوہ 360 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔
یہ فلسطینی نوجوان غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں نوجوانوں کے ایک گروپ پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں زخمی ہوا۔
اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت نے 132 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں مغربی کنارے میں 82 اور غزہ کی پٹی میں 50 فلسطینی شامل ہیں۔













تبصرہ کریں