غزہ نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 193 فلسطینی صحافی شہید

7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 193 فلسطینی صحافی اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔

فاران: رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 193 فلسطینی صحافی اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 35 کو اپنے میڈیا مشن کی انجام دہی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں دنیا بھر میں 54 صحافی اپنے میڈیا کیریئر کے دوران شہید ہوئے جن میں سے ایک تہائی اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہوئے اور 18 میں سے 16 صحافی غزہ کی پٹی میں اور دو لبنان میں شہید ہوئے۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ ہے کیونکہ گزشتہ پانچ برسوں میں اس میں سب سے زیادہ جانیں گئیں ہیں۔