غزہ پر اب تک کی صہیونی بمباری میں 10569 فلسطینی شہید 24475 زخمی / صہیونی جنونیت کی انتہا، کل رات 250 مقامات پر بمباری
فاران: فلسطینی مقاومت ـ بالخصوص حماس ـ نے سینیچر (7اکتوبر 2023ع) کو ـ فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام، مسجد الاقصٰی کی مسلسل بے حرمتی اور اس کے محافظین کے ساتھ بدسلوکی، صہیونی فوج کی پشت پناہی میں زمین چور صہیونیوں کے حملوں کے جواب میں ـ طوفان الاقصٰی کے عنوان سے ایک کاروائی کا آغاز کیا اور صہیونوں کے ٹھکانوں اور فوجی چھاؤنیوں کو ہزاروں میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
غاصب صہیونی ریاست نے میدان میں جنگ میں شکست کھائی تو جنون کی حالت میں غزہ کے رہائشی علاقوں پر بہیمانہ حملوں اور ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت، فلسطینی عوام کے قتل عام کا آغاز کیا، عالمی قوانین کے بر عکس، اجتماعی سزا کی پالیسی اپنائی، غزہ کا پانی بند کیا، بجلی منقطع کر دی، اسپتالوں، اسکولوں، یونیورسٹیوں، گرجاگھروں اور ایمبولینسوں پر حملے کئے، مختلف قسم کے ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے اور نہتے انسانوں پر سفید فاسفورس بموں سے حملے کئے۔
گوکہ صہیونی ریاست اپنی روایتی پالیسی پر کاربند ہے اور اپنے ہلاک شدگان اور زخمیوں کے اعداد و شمار کو صیغۂ راز میں رکھتی ہے تاہم انتہائی محتاط تخمینوں کے مطابق اب تک کم از کم 1560 صہیونی ہلاک اور 6000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
مثال کے طور صہیونیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پر غزہ پر صہیونیوں کے زمینی حملے میں اب تک 32 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں، جبکہ ہر روز کئی صہیونی فوجی شمال اور جنوب میں مارے جا رہے ہں مگر وہ کئی دن سے پرانے اعداد و شمار دہرا رہے ہیں کہ ان کے 348 فوجی جنگ میں مارے گئے ہیں، حالانکہ اگر ہم غزہ میں ان کے ہلاک شدہ فوجیوں کی تعداد کو درست بھی سمجھیں تو یہ تعداد 380 تک تو پہنچنا چاہئے تھی لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ بہرحال یہ یقینی امر ہے کہ زمینی حقائق صہیونی ریاست کے اعلان کردہ اعداد و شمار سے بالکل مختلف ہیں۔
علاوہ ازیں ابتدائی صہیونی اعلانات کے مطابق، طوفان الاقصٰی کے پہلے دو دنوں میں ہی 59 پولیس اہلکار اور خفیہ اداروں کے 10 افسران بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اور وہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ حماس نے ابتدائی دنوں میں نہتے صہیونی شہریوں کو قتل کیا جو بالکل غلط دعویٰ تھا کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ یہودی نوآبادکار مسلح اور نیم فوجی ہوتے ہیں اور دوسری بات یہ ہے طوفان الاقصٰی نے نشے میں بدمست سوئے ہوئے صہیونی فوجیوں کو پاگل کر دیا تھا اور انھوں نے خود ہی اندھادھند گولہ باری کرکے اپنے ہی بنائی ہوئی ناجائز بستیوں کو تباہ کر دیا، یہ سمجھ کر کہ ان پر حماس کے مجاہدین کا قبضہ ہو چکا ہے؛ اور بعض صہیونیوں نے خود بھی کہہ دیا کہ “ہمیں اپنی فوج نے مارا”۔
لمحہ بہ لمحہ قدم بہ قدم طوفان الاقصٰی کے تینتیسویں دن کے واقعات کے ساتھ:
– حماس: غزہ حماس کے بغیر، ایک صہیونی وہم ہے، حماس کی جڑیں فلسطینیوں کے دلوں میں پیوست ہیں۔
– غزہ پر صہیونی غاصبوں کی جارحیت میں اب تک 13500 فلسطینی شہید اور لاپتہ
صہیونیوں نے حماس کی تاریخی کاروائی طوفان الاقصی کے بعد میدان جنگ ہار کر، عوام سے بدلہ لینے کے لئے غزہ میں ـ امریکہ کی مدد سے ـ اجتماعی قتل کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں اب تک 13500 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوئے ہیں اور شہداء میں 4237 بچے بھی شامل ہیں۔
22:55 | غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ کے مغرب میں غاصب صہیونی فوجیوں اور مقاومت کے مجاہدین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
22:05 | حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری: ہماری قوم کی ازادی اور خودمختاری کا آغاز ہمارے اسیروں کی رہائی سے ہوتا ہے۔ غاصب ریاست ہمارے تمام اسیروں کو اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہا کرے، یہ ہمارا حق ہے۔ غاصب صہیونی ریاست اپنے قیدیوں کی رہائی کے عوض ہمارے تمام اسیروں کو رہا کر دے اور ہم اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔ عرب اور اسلامی ممالک کو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور غزہ کا ساتھ دیں۔
21:06 | القسام کے ترجمان ابو عبیدہ: ہم نے دشمن پر شدید ضرب لگائی اور اب تک غاصب دشمن کے 136 ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور عام فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔ صہیونی دشمن فوجی ہمارے مجاہدین سے آمنے سامنے لڑائی کی ہمت نہیں رکھتے۔
20:51 | غزہ صہیونی معیشت کی قتل گاہ! غزہ پر صہیونی جارحیت کی وجہ سے صہیونی معیشت کو چیلنجوں کا سامنا ہے، سیاحت ـ جو اس ریاست کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے ـ چوپٹ ہوگئی ہے اور پروازوں میں 76 فیصد کمی آئی ہے۔
20:40 | غزہ کے شمال اور جنوب میں غاصب صہیونی فوجیوں سے جھڑپوں میں یاسین-105 راکٹوں سے متعدد صہیونی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ۔
20:40 | شمالی اور جنوبی غزہ میں القسام بریگیڈز اور صہیونی فوجی دستوں کے درمیان جھڑپیں، دشمن کا جنگی ساز و سامان تباہ کیا گیا۔
19:49 | یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیٰی سریع نے اعلان کیا کہ یمنی کی فضائیہ نے یمن کے پانیوں کے اوپر دشمنی پر مبنی اقدامات اور جاسوسی میں مصروف امریکی MQ9 ریپر ڈرون طیارہ مار گرایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے اقدامات ہمیں صہیونی غاصبوں کے خلاف فوجی کاروائیوں سے نہیں روک سکیں گے۔
19:38 | القسام کے مجاہدین نے غزہ کے علاقے شیخ عجلین میں گھات لگا کر جارح صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا۔ اس کاروائی میں کئی غاصب صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
19:31 | حزب اللہ لبنان نے شمالی فلسطین میں صہیونی غاصبوں کی فوجی چوکی دوقیف میں غاصب فوج کی پیدل یونٹ کو نشانہ بنایا اور کئی صہیونی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
19:15 | حماس کے ایک راہنما اسامہ حمدان | مقاومت کے مجاہدین نے دشمن کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں اور جو کچھ ذرائع کو بتایا جاتا ہے وہ مقاومت کے مجاہدین کے کارناموں کا صرف مختصر سا حصہ ہے۔
18:14 | انتہائی محتاط اندازوں کے مطابق، طوفان الاقصٰی کے آغآز سے لے کر اب تک 1560 صہیونی ہلاک اور 6000 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
18:08 | مقاومت کے مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسدود کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ صہیونی اپنے ہالکین اور زخمیوں کی تعداد کو صیغۂ راز میں رکھتی ہے۔
17:41 | بیت لاہیا میں ایک گھر پر غاصب صہیونی فوجی کی بمباری میں 10 فلسطینی شہید 45 زخمی۔
17:37 | صہیونیوں پر حزب اللہ کے حملے جاری، مجاہدین نے شمالی فلسطین میں صہیونی فوجی چوکی بیاض بلیدا کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
17:19 | غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیا کے ایک گھر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری میں ایک گھر تباہ کئی فلسطینی شہید اور زخمی۔
17:16 | حکومت مصر نے امریکی انتظامیہ کو پیغام بھیجا ہے کہ اسرائیلی ریاست غزہ میں حماس کو شکست نہیں دے سکتی اور اس کی حکومت کا خاتمہ نہیں کر سکتی۔
17:03 | صہیونی غاصبوں نے چند ہی منٹوں کے فاصلے پر خان یونس پر بمباری کرکے دو مسجدوں یعنی مسجد الصحوہ، اور منطقۃ المعسکر کی مسجد کو شہید کر دیا۔
– کیا آپ کو فروری 2011ع کے بعد آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرین کی بے شمار مسجدوں کی شہادت یاد نہیں آرہی ہے، آل خلیفہ کے صہیونیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔
16:59 | مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد پر جھڑپوں میں دو صہیونی فوجی زخمی!!
16:58 | القسام بریگیڈز نے غزہ میں منطقۃ التوام میں یاسین_105 راکٹ داغ کر صہیونیوں کا ایک ٹینک تباہ کر دیا۔
16:54 | حماس: غزہ پر نئے حقائق مسلط کرنے کے لئے صہیونی ـ امریکی مذاکرات مسئلہ فلسطین کو حذف کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔
16:49 | الجزیرہ: جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں الناصر اسپتال کے آس پاس صہیونیوں کی بمباری۔
16:23 | شمالی فلسطین میں زمین چور صہیونیوں کے قصبے افیفیم پر حزب اللہ کا گائیڈڈ راکٹوں سے حملہ۔
15:47 | القدس بریگیڈز کا غزہ کے مغرب میں صہیونی بکتربند گاڑیوں پر ٹینڈم (Tandem) مارٹر گنوں سے شدید گولہ باری کی ہے۔ صہیونی ٹینک تباہ متعدد صہیونی دشمن زخمی۔
15:44 | القسام بریگیڈز نے الشاطیء کیمپ کے شمال میں یاسین-105 راکٹوں سے جارح صہیونی دشمن کے تین ٹینک تباہ کر دیئے۔ جنوبی غزہ میں کنکورس گائیڈڈ راکٹوں کا استعمال۔
15:11 | غزہ میں قریب الوقوع قحط پڑنے کا خطرہ، غاصب صہیونی ریاست غزہ کے بچوں، خواتین، بڑے بوڑھوں کے قتل عام میں مصروف ہے، غزہ کا پانی کر دیا ہے، بجلی بند کر دی ہے، کھانے پینے کے گوداموں، اسپتالوں حتی کہ نانبائیوں کی دکانوں کو نشانہ بنا رہی اور امدادی سامان کی ترسیل کا راستہ روک رہی جس کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش اور پینے کے پانی کی شدید قلت ہے؛ مبصرین کا کہنا ہے کہ غاصب ریاست مغرب کی پشت پناہی اور عالم عرب کی بے حسی کے سائے میں، “روٹی” کا اسلحہ اٹھا کر غزہ کے نہتے عوام کے خلاف لڑ رہی ہے اور غزہ میں قحط پڑنے کا قوی خطرہ ہے۔
14:36 | غزہ پر غاصب اور خونخوار صہیونی دشمن کی 33 روزہ جارحیت کے نتائج:
4324 بچوں، 2823 خواتین اور 649 بڑے بوڑھوں سمیت 10569 فلسطینی شہید اور 26475 زخمی۔
– فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ: صہیونی غاصبوں کے ہاتھوں غزہ میں اجتماعی قتل کے آغاز کیا جس کے نتیجے میں اب تک 13500 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوئے ہیں اور شہداء میں 4237 بچے بھی شامل ہیں۔
– صہیونی غاصبوں نے چند گھنٹوں میں 24 مقامات پر قتل عام کا ارتکاب کرکے 292 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے؛ اور تو اور، صہیونیوں نے غزہ کے واحد میڈ ہاؤس تک کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
– صہیونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے 49 فیصد فلسطینیوں کا تعلق جنوبی غزہ سے ہے، جس کو صہیونیوں نے پرامن قرار دیا تھا۔
– اب تک 1098 فلسطینی خاندان غاصب صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کا نشانہ بنے
– لاپتہ افراد کی تعداد 2550 ہے جن میں 1350 بچے شامل ہیں۔
14:28 | سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک سن رسیدہ فلسطینی کو دکھایا جا رہا ہے جو فلسطینی مقاومت کے مجاہدین کو زمانے کے شیر اور اپنے سر کا تاج قرار دے رہا ہے۔
14:23 | وزارت صحت غزہ: غاصب صہیونیوں کے حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 10569 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
13:33 | ایران کے العالم سیٹلائٹ نیوز چینل کا عملہ غزہ میں زخمیوں کی منتقلی میں حصہ لے رہا ہے۔
13:21 | ایک فلسطینی شہری نے اپنے خاندان کے شہید افراد کے نام کپڑے پر ثبت کر دیئے۔
13:19 | غزہ میں مقاومت کے مجاہدین کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر صہیونی ٹنیکوں کی تباہی کے بعد، صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ مرکاوا-3 کے پرانے ٹینکوں کے نئے دستے قائم کئے جا رہے ہیں۔ یہ ٹینک گراؤنڈ کئے گئے تھے لیکن اب ٹینکوں کی قلت اور مجاہدین کے شدید دباؤ کی وجہ سے انہیں دوبارہ جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ [نئے ٹینکوں کا حال دیکھ کر پرانے ٹینکوں کا حالی پیشگی معلوم ہے]۔
13:08 | صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے میں چار خواتین اور لڑکیوں سمیت 65 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
باشگاه الاسیر فلسطینی: بازداشت 65 فلسطینی از جمله دو زن و یک دختر جوان و دو خبرنگار در کرانه باختری و قدس
13:06 | 70 یہودی زمین چوروں کے قصبوں کے مکینوں نے آج [بدھ کی] صبح مسجد الاقصٰی کے احاطے پر ہلہ بول دیا۔
13:05 | صہیونی دعویٰ: غزہ پر زمینی حملے میں اب تک 32 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ [صہیونی چار دنوں سے یہی اعداد و شمار دہرا رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق مختلف ہیں]۔
12:50 | ایک فلسطینی خاندان کا واحد چشم و چراغ ایک دس سالہ بچہ
محمد المصری، عربی زبان کے معلم، زوجہ سلام میم نامہ نگار اور ان کے بچے، غاصب صہیونیوں کی بمباری میں شہید۔ تین بچوں میں سے ایک 10 سالہ علی زندہ بچا ہے، لیکن زخمی ہے۔ اس کو اپنے گھرانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
12:37 | ہلال احمر، فلسطین: غاصب صہیونی فوج شمالی غزہ کی طرف جانے والے امدادی قافلوں پر بمباری کرتی ہے۔
11:39 | القسام بریگیڈز: یاسین-105 ٹینک سے دو صہیونی ٹینک تباہ کر دیئے گئے۔
11:35 | اخبار رأی الیوم کے ایڈیٹر نے اپنے تجزیئے میں لکھا: اگر جنگ غزہ کا دائرہ وسیع ہو جائے اور لبنانی محاذ بھی کھل جائے تو عین ممکن ہے کہ ـ جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے ـ امریکی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا جائے۔ اور بعد از قیاس نہیں ہے کہ امریکی جہاز بحیرہ روم کا سب سے بڑا نشانہ بن جائے۔
11:04 | چینی وزیر خارجہ: غزہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں سے ہم آہنگی کے لئے تیار ہیں۔
10:07 | فلسطینی مقاومت: طوفان الاقصٰی کے لئے ـ حماس تحریک کی عسکری سطوح پر ـ منصوبہ بندیوں اور تربیتی کورسوں کا آغاز 10 سال قبل سے ہؤا تھا۔
09:30 | صہیونی اخبار ہاآرتص: حماس کی زیر زمین سرنگوں کے بارے میں اسرائیلی جاسوسی اداروں کی معلومات بہت کم ہیں / نیتین یاہو کی شیخیوں کر برعکس، غزہ میں لڑی جانے والی جاری جنگ کہیں زیادہ مشکل اور پچیدہ ہے۔
09:28 | پھر بھی وہی اعداد و شمار؛ صہیونی ذرائع: جنگ کے آغاز سے اب تک ہمارے 349 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
– اگر صہیونی کسی حد تک بھی سچ بولتے تو غزہ میں مرنے والے 32 افراد کی ہلاکت کا اعلان بھی تو خود ان ہی کا ہے، اور اس لحاظ سے صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 380 تک پہنچنا چاہئے تھی۔
09:10 | ناروے کے شہر اوسلو کے عوام کا غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار۔
08:51 | غاصب صہیونی ریاست نے غزہ کی مسجد الامین محمد کے پڑوس میں ایک محلے پر بمباری کی۔
08:06 | غزہ کے مشرق میں الشجاعیہ کے محلے میں ایک گھر کے ملبے سے 17 شہیدوں کی میتیں خارج کر دی گئیں۔
07:59 | صہیونی ذرائع: شمالی غزہ میں ایک صہیونی فوجی ہلاک تین زخمی۔
07:58 | وزارت داخلہ، غزہ: ضاہر خاندان کے گھر پر غاصب صہیونیوں کی بمباری، کم از کم 4 فلسطینی شہید۔
07:25 | مغربی کنارے کے شہر الخلیل پر غاصب صہیونیوں کے حملے میں دو فلسطینی نامہ نگار عامر ابو عرفہ اور محمد الأطرش گرفتار
۔ ایک مہینے کے دوران مغربی کنارے میں گرفتار ہونے والے فلسطینی نامہ نگاروں کی تعداد 24 ہو گئی۔
07:18 | غزہ پر صہیونی جنونیت جاری، گذشتہ شب اور آج صبح کو 250 مقامات پر بمباری۔
07:15 | صہیونی شاس پارٹی کا سرغنہ آریہ درعی اعتراف: حماس کے بارے میں ہمارے اندازے غلط نکلے، ہم سمجھے کہ حماس والے دنیاوی زندگی میں مگن ہوئے ہیں۔
07:07 | ذرائع: فلسطینی مقاومت نے الشاطیء کے ساحل پر غاصب صہیونیوں کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کر دیا۔
07:04 | الجزیرہ: بمباریوں کی شدت اور روشنی کے گولوں کی کثرت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صہیونیوں کو کوئی بڑا میدانی حادثہ پیش آیا ہے۔
07:01 | عالمی ریڈ کراس: غزہ کی طرف جانے والے ہمارے ایک امدادی قافلے پر صہیونیوں نے فائرنگ کی، ایک ڈرائیور زخمی ہؤا اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
– مشرقی خان یونس کے علاقے معان پر غاصب صہیونیوں کے حملے میں 8 فلسطینی شہید۔
– ہلال احمر، فلسطین نے آج (بروز منگل) اعلان کیا کہ غاصب صہیونی طیاروں نے دو میزائلوں سے القدس اسپتال کے احاطے کو نشانہ بنایا۔
– اردن کے عبداللہ ثانی نے پیر کی شام کو نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ (Jens Stoltenberg) سے ملاقات کرکے غزہ پر صہیونی حملے روکنے پر زور دیا۔
– امریکہ ابھی تک خون سے سیراب نہیں ہؤا، اور امریکی ذرائع کے مطابق، اس ملک نے 32 کروڑ ڈالر کی مزید امداد بھیجنے کا اعلان کیا۔
– وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے صہیونیوں سے کہا ہے کہ کم از کم غیر مسلح شہریوں کے قتل عام کو کم از کم کر دے!! اور زیادہ احتیاط کے ساتھ حملے کرے! [اس نے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا!]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں