غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 64 فلسطینی شہید، 105

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

فاران: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوئے۔

شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے۔ بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے امریکی اور مغربی ممالک کی اندھی حمایت سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38,983 شہید اور 89,727 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔