غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 46 صحافی شہید
فاران: غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری صیہونی غاصبانہ جارحیت کے نتیجے میں 46 صحافی شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
دفتر نے فلسطینی صحافیوں کے خاندان، ساتھی صحافیوں اور صحافیوں کے اہل خانہ اور عزیزوں سے، مرد اور خواتین میڈیا پروفیشنلز کے ایک گروپ کی شہادت پر اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا جو قابض فوج کے میزائلوں کا براہ راست نشانہ بنتے ہوئے شہید ہوئے۔
بیان میں فلسطینی صحافیوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کا گھناؤنا جرم قرار دیا۔













تبصرہ کریں