غزہ کی پٹی میں 90 فلسطینیوں کی شہادت
فاران: خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے اب تک 90 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ شہر آج صبح سے صیہونی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ فضائی اور ڈرون حملوں کا نشانہ رہا ہے اور آج سب سے زیادہ ہلاکتیں اس شہر میں ہوئی ہیں۔
ان میں سے دس شہید جنوبی غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں، مرکز میں چار، غزہ شہر پر حملے میں 52 اور شمالی غزہ کی پٹی پر بمباری میں 24 دیگر شہری شہید ہوئے۔
7 اکتوبر 2023ء کو صیہونی حکومت نے حماس تحریک کو ختم کرنے اور علاقے سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کے دو بنیادی مقاصد کے ساتھ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا لیکن وہ ان مقاصد کے حصول میں ناکام رہی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس تحریک کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے پر مجبور ہوگئی۔
19 جنوری 2025 کو حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک معاہدے کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے مطابق متعدد قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا لیکن بعد ازاں صیہونی حکومت نے جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے سے انکار کر دیا اور جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل 19 مارچ 2025 کی صبح غزہ پٹی کے خلاف اپنی فوجی جارحیت دوبارہ شروع کردی۔
تبصرہ کریں