غزہ کے جوابی حملوں میں 60 صیہونی زخمی

غزہ پر صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے استقامتی محاذ نے جو کارروائیاں کیں، ان میں کم از کم 60 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

فاران: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی استقامتی محاذ نے اسرائیل کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے تل ایب، بن گورین ایئر پورٹ اور مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 60 صیہونی زخمی ہوئے جنھیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جارحیت اور حملوں میں 46 فلسطینی شہید اور 360 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں جبکہ دسیوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔