فلسطین میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری، جنین کیمپ پر صہیونی فوج کا وحشیانہ حملہ، چار فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے مزاحمت کاروں کے خلاف شروع کیے گئے ایک نام نہاد فوجی آپریشن میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار فلسطینیوں کو شہید اور دسیوں کو زخمی کردیا۔

فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے مزاحمت کاروں کے خلاف شروع کیے گئے ایک نام نہاد فوجی آپریشن میں ننگی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار فلسطینیوں کو شہید اور دسیوں کو زخمی کردیا۔

بدھ کی صبح جینین کیمپ میں اچانک صیہونی فوج حملہ آور ہوئی۔ درجنوں فوجی گاڑیوں نے شہید رعد خازم کے اہل خانہ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

جینن کے شہریوں نے قابض فوج کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ بہادرانہ مسلح جھڑپیں 4 گھنٹے جاری رہیں جس کے بعد ایک گھناؤنے صہیونی جرم کا پردہ فاش ہوا جس میں 4 فلسطینیوں کی شہادت اور 44زخمی ہوئے۔

قابض فوج کے اس وحشیانہ عمل کے بعد مختلف سیاسی اور سکیورٹی سطحوں سے صیہونی دھمکیوں نے شمالی مغربی کنارے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فوجی مہم شروع کی، تاکہ وہاں مزاحمت کے شعلے کو ختم کیا جا سکے۔ لیکن دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ فلسطینی مزاحمت کی تحریک کم زور نہیں پڑے گی۔