فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے

مظاہرے کے شرکاء، جن میں کارکنان اور قیدیوں کے اہل خانہ شامل تھے، اپنے بچوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے جنہیں قابض اسرائیل اور اتھارٹی کی جیلوں قید کیا گیا ہے۔

فاران: کل بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی جیلوں میں قید اور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں زیر حراست اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے پیاروں کو عید پر رہا کریں۔

مظاہرے کے شرکاء، جن میں کارکنان اور قیدیوں کے اہل خانہ شامل تھے، اپنے بچوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے جنہیں قابض اسرائیل اور اتھارٹی کی جیلوں قید کیا گیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے اقارب نے رام اللہ کے وسط میں المنارا گول چکر میں دھرنا بھی دیا۔

اس موقعے پر مظاہرین نے جنین میں مزاحمت کاروں ،مغربی کنارے اور القدس میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کرنے والے نوجوانوں کو سلام پیش کیا۔