فلسطینی مزاحمت: ہم انتفاضہ کی نئی شکل کے ساتھ اسرائیل کا مقابلہ کریں گے

صہیونی ریاست کی جیل میں مزحمت کی نئی کارروائی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کی حامی تنظیم نے کہا ہے کہ قیدی انتفاضہ کی نئی شکلوں کے ساتھ اسرائیل کے خلاف لڑیں گے۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، فلسطینی اسیران کے امور کی کمیٹی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی نفحہ جیل میں ایک فلسطینی قیدی کے ذریعے صہیونی جیل افسر پر سرد ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ایک فلسطینی قیدی کی جانب سے صہیونی جیل کے گارڈ کو چاقو مارنے کے بعد جیل کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔
المیادین کے ساتھ انٹرویو میں فلسطینی قیدیوں کی حامی کمیٹی کے مشیر حسن عبد ربہ نے کہا: “صیہونی قیدی پر سرد ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی کارروائی غاصبوں کی جارحیت کے جواب میں انتفاضہ کی ایک نئی شکل ہے۔
انہوں نے قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے جابرانہ اقدامات کے سائے میں قیدیوں کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ اتحاد و اتفاق اور اپنی صفوں کو متحد کرتے ہوئے اس انتفاضہ کی حمایت کریں۔
فلسطین کے ادارہ القدس کے ترجمان تامر الزعانین نے بھی نفحہ جیل میں پیر کے آپریشن کو مبارکباد پیش کی اور تاکید کی: ہم جیلوں میں مزاحمت کو جاری رکھیں گے۔