فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر عراقی عوام کی فلسطینیوں کی حمایت

فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر عراق کے مختلف صوبوں بشمول بغداد اور کربلا میں یکجہتی کے اجتماعات ہوئے۔

فاران: فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر بدھ کے روز مقدس شہر کربلا اور خاص طور پر بین الحرمین کے علاقے میں لوگوں کے جمع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بین الحرمین میں بچوں نے فلسطین کا ایک نقشہ کھینچا جس پر صہیونیوں کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کے منظم قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا: “وہ کس گناہ پر مارے گئے”۔

بغداد سمیت عراق کے کئی دیگر صوبوں میں بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اجتماعات اور سیمینارز منعقد ہوئے۔

اسی موقع پر عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے غزہ کے شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے پرتشدد اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی جنگی مشین کو روکے اور فلسطینی عوام کو ایک آزاد ریاست کے حصول میں مدد فراہم کرے تاکہ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے کیے جاسکیں۔

عراقی وزیر اعظم نے سرکاری عراقی اداروں کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانے کا بھی حکم دیا۔