فلسطینیوں کی سزائے قید دوگنا کرنے کا اسرائیلی مسودہ قانون تیار
فاران: اسرائیلی گولیوں اور بارود کا پتھروں سے مقابلہ کرنے والے فلسطینیوں کی سزا دوگنا کرنے کی اسرائیلی تیاری شروع کر دی گئی ۔ اسرائیلی وزارتی کمیٹی اتوار کے روز اس بارے میں ترمیمی مسودہ قانون کا جائزہ لے گی۔
ایک اسرائیلی اخبار نے خبر دی ہے کہ لیکوڈ پارٹی نے اس تجویز پر مبنی مسودہ تیار کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز اور فلسطینیوں کی جگہوں پر ناجائز طور پر آباد کیے گئے یہودیوں کے خلاف پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں کی سزائے قید جو اس وقت زیادہ سے زیادہ دو سال ہے اسے بڑھا کر چار سال قید کر دیا جائے۔ اس بارے میں ایک مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے جسے اتوار کے روز اسرائیلی کابینہ کی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔
تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں عملا اکثریت کھو چکی ہے اسرائیلی مخلوط حکومت کے لیے اس قانون کو منظور کرانا ایک اور چیلنج بن سکتا ہے کہ مخلوط اسرائیلی حکومت کے اتحادی بھی اسے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ اسرائیل کے لیے یہ چیلنج اور بھی اہم ہو گا جو اس سے پہلے دوہزار پندرہ میں ایسا ہی ایک مسودہ قانون ایوان کی منظوری کے لیے پیش کر چکے ہیں۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ماہ مئی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی طرف سے پتھراو کرنے کے 227 واقعات پیش آئے ہیں۔ تاہم رپورٹ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی قابض فوج اور پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ یا شیلنگ کا اس رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔













تبصرہ کریں