قابض اسرائیلی فوج کا پانچ رکنی میڈیا ٹیم پر حملہ، دو کو کیا زخمی
فاران: قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ٹی وی وابستہ پانچ صحافیوں کو زد و کوب کر کے زخمی کر دیا ۔ یہ واقعہ نابلس کے علاقے دیرالشراف میں پیش آیا۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی وی چیل کے ایک پروگرام ‘ ملاف الیوم ‘کے سلسلے میں صٖحافی حضرات اور ان کی ٹیم موقع پر شوٹنگ کر رہی تھی۔
قابض فوجیوں نے صحافیوں کو ان کے کام سے روکنے کے لیے ان پر تشدد کیا ۔ ایک صحافی کو آنسو گیس کے شیلوں والے ڈبے سے زدو کوب کیا۔ جس سے وہ زخمی ہو گیا اور اس کے چہرے سے بھی خون بہنے لگا۔
دوسرے صحافی کو بھی زدو کوب کی اس کے بھی جسم پر کئی چوٹین آئیں، بعد ازاں آنسو گیس کا اندھا استعمال شروع کر دیا اور میڈیا ٹیم کے کیمروں اور لائٹس سمیت سارے آلات توڑ دیے۔
واضح رہے اسرائیل میں صحافیوں کو آزادانہ کوریج کی اجازت نہیں ہے۔ فلسطینی صحافی خاص طور پر فوجی تشدد کا نشانہ بنائے جاتے ہیں۔ ماہ مئی میں فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کو کوریج کرتے ہوئے اسرائیلی قابض فوج نے شہید کر دیا تھا۔













تبصرہ کریں