مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کے دوران 6 فلسطینی شہید

طولکرم میں نورشمس کیمپ پرآج فجر کے وقت ڈرون حملے میں 4 جوان شہید متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قابض فوج کے الگ الگ حملوں میں اتوار اور گذشتہ شب فجر سے پہلے ایک بچے سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ قابض فوج نے آج اتوار کو علی الصبح غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نورشمس کیمپ پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

 

طولکرم میں نورشمس کیمپ پرآج فجر کے وقت ڈرون حملے میں 4 جوان شہید متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

 

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نور شمس کیمپ کے المنشیہ محلے میں ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے نوجوان 22 سالہ محمود سامر جابر،25 سالہ غیث یاسر شحادہ شہید ہوگئے۔

 

وزارت صحت نے نور شمس کیمپ سے تعلق رکھنے والے دو جوانوں ولید عبدالرزاق اسد زہرہ عمر اور 33 سالہ اسد فتحی اسد زہرہ کی شہادت کا اعلان کیا گہ۔

 

قابض فوج نے رات گئے نور شمس کیمپ پر فوجی بلڈوزر کے ہمراہ دھاوا بولا اور اسے بند فوجی زون قرار دیا۔

 

قابض فورسز نے ایمبولینسوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی جب وہ بم دھماکے کے مقام پر پہنچنے اور شہداء اور زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھےتو اسرائیلی فوجیوں نے امدادی کارکنوں پر بمباری کی۔

 

ادھر جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو شہید ہوگئے۔