مغربی کنارے میں چوبیس گھنٹوں کے اندر دو صہیونی زخمی
فاران: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے قابض افواج اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے دو حملے کیے۔ اس کے علاوہ 13 مقامات پر تصادم شروع ہوا۔ ان حملوں دو اسرائیلی آباد کار زخمی ہوئے۔
مزاحمت کاروں نےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکہ خیز آلات کے دھماکے اور قابض فورسز کی ایک گاڑی کی تباہی بھی ریکارڈ کی گئی۔
القدس میں العیزریہ، ابو دیس، باب العامود اور پرانے شہر میں جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا۔
رام اللہ میں مغربی مزرعہ میں جھڑپوں اور پتھراؤ کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا، سلواد، عطارا اور البریح میں جھڑپیں ہوئیں۔
غرب اردن کے شمالی شہر جنین متعدد مقامات پرجھڑپیں، فائرنگ، دھماکہ خیز مواد سے حملوں کے واقعا ہوئے۔ ان حملوں میں اسرئیلی فوج کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
قلقیلیہ میں ایال کراسنگ کے ساتھ ساتھ نابلس میں بھی جھڑپیں ہوئیں، جس میں صرا میں فائرنگ ہوئی، جب کہ الخلیل میں دورا اور الشلالہ اسٹریٹ میں جھڑپیں ہوئیں۔
مخصوص کارروائیوں کے حوالے سے دشمن نے اعتراف کیا کہ جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولنے اور قابض فوج کی جانب بارودی مواد پھینکنے اور جنین میں الجلمہ چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنانے کے دوران بارودی جھڑپوں اور فائرنگ اور فائرنگ میں ایک فوجی زخمی ہوا۔
رام اللہ کے قریب مغربی مزرعہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی بھی سر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوا اور القدس کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں قابض فوج کا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔













تبصرہ کریں