ناروے میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
فاران: فلسطین کے حامی کارکنان نے اوسلو میں ناروے کی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا اور فلسطین کے پرچم اٹھا کر فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔
یہ ریلی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اور ناروے فلسطینی کمیٹی کی دعوت پر نکالی گئی جس میں اقلیتوں اور بعض دیگر فلسطینی تنظیموں نے شرکت کی.
ریلی کے آغاز میں فلسطینی قومی ترانہ اور عظیم فلسطینی شاعر توفیق زیاد کی مشہور نظم “انادیکم” پڑھی گئی۔
ریلی کے مقررین نے فلسطین میں ہونے والی پیش رفت کو بیان کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی جارحیت اور جرائم کی مذمت کی۔
انہوں نے اوسلو میونسپلٹی سے اسرائیلی اشیاء اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تبصرہ کریں