چھے بچوں سمیت شہدائے غزہ کی تعداد ۲۴ ہو گئی/ حماس نے مسجد اقصیٰ سے متعلق خبردار کر دیا
فاران: فارس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقے کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل شہدا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے نئے آپریشن کے آغاز سے اب تک 6 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور 215 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ سنیچر کی شام تھی جب اسرائیلی جنگجوؤں نے جبالیہ اور رفح شہروں کے رہائشی علاقوں پر انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے حملہ کیا اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
صہیونی میڈیا نے فریقین کے درمیان تنازعات کی صورت حال کے بارے میں لکھا: “سیکیورٹی فورسز کا خیال ہے کہ اسلامی جہاد ایک اچانک حملے کے طور پر آدھی رات کو مقبوضہ فلسطین کے مرکز کی طرف راکٹوں کا ایک سلسلہ داغے گا۔ ”
ساتھ ہی “یدیوت احرونوت” اخبار نے مقبوضہ علاقوں میں انتباہی سائرن کے ڈھائی گھنٹے تک فعال نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: “یہ تنازعات کے آغاز کے بعد سے اب تک کی سب سے طویل خاموشی ہے۔”
دوسری جانب اطلاع ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرتے ہوئے ریزرو فورسز کو بھی بلایا ہے۔
“الجزیرہ” نیٹ ورک نے غزہ کی پٹی میں قائم نسبتاً امن کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جاسوسی طیارے اس علاقے پر پرواز کرنے میں مصروف ہیں۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مصری، قطری اور اقوام متحدہ کی جماعتوں سے صیہونی آبادکاروں کے مسجد الاقصی میں غیر قانونی داخلے کے منصوبے کے بارے میں رابطہ کیا۔
ان کالوں کے بارے میں، ہنیہ نے کہا: “غزہ میں ہمارے لوگوں کو سزاؤں کے تسلسل کے پیش نظر، مسجد اقصیٰ پر حملہ ختم ہونا چاہیے تاکہ صورت حال اس مقام تک نہ پہنچ جائے جہاں یہ سب کے قابو سے باہر ہو۔”
فلسطینی میڈیا نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ قابض صہیونیوں کا ایک گروپ غیر قانونی طور پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوا اور اس مقدس مقام کے دروازے میں سے ایک کے سامنے “تلمودی دعا” کر رہا ہے۔
“شہاب” خبر رساں ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد صیہونی حکومت کے جھنڈوں کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس کے “باب العامود” کی طرف پہنچ گئی ہے۔













تبصرہ کریں