گولان پرحزب اللہ کے ڈرون حملےمیں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

اتوار کی صبح لبنانی حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں "یردن" نامی اسرائیلی فوجی کیمپ میں صہیونی ملٹری کمبیٹ بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرونز کے ایک غول سے حملہ کیا۔

فاران: اتوار کی صبح لبنانی حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں “یردن” نامی اسرائیلی فوجی کیمپ میں صہیونی ملٹری کمبیٹ بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرونز کے ایک غول سے حملہ کیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں اس کے آئرن ڈوم ریڈار اور ان جگہوں کو نشانہ بنایا جہاں اس کے افسران اور سپاہی تعینات تھے۔ ان ڈرونز نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ریڈار تباہ اور ناکارہ ہو گیا۔متعدد افسران اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ .

قبل ازیں لبنانی سرزمین سے ڈرون کی دراندازی کے پیش نظر بالائی الجلیل اور مقبوضہ شامی گولان کی شمالی بستیوں میں کئی بار سائرن بجے۔

اپنی طرف سے قابض فوج کے ریڈیو نے تصدیق کی کہ لبنان سے 3 ڈرون شمال کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے اور فضائی دفاع انہیں روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے قصبوں پر حملے شروع کر دیئے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے تناظر میں جس کی وجہ سے تل ابیب کو “نسل کشی” کے الزام میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے لایا گیا 8 اکتوبر 2023 سے فلسطینی-لبنان کی سرحد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔