یمنی صدر کے مشیر: امریکہ سمیت 17 عربی اور 60 مغربی طاقتیں یمن کی جنگ میں شریک ہیں
فاران تجزیاتی ویب سائٹ: یمن کے صدر جمہوریہ کے مشیر جناب عبدالقادر عنتر نے “یمن کے خلاف جارحیت کے پہلؤوں کا جائزہ” کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس جارحیت کا منصوبہ امریکہ نے بنایا اور 17 عربی اور 60 مغربی ممالک – بشمول پورا بر اعظم یورپ – نیز یہودی ریاست نے اپنے تمام تر وسائل کو جارح ریاستوں کے حق میں استعمال کیا ہے اور ہمارے شہروں، بنیادی ڈھانچوں، اسپتالوں، اسکولوں، یونیورسٹیوں اور پلوں کو تباہ کر دیا اور ان تمام مراکز اور وسائل پر حملے کئے جو ایک ملک کے قیام اور تحفظ کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا: آج یمنی قوم اور فوج اپنی عظیم کامیابیوں کے واسطے سے امریکیوں پر بھاری ہے؛ یمنی عوام اور تنظیموں اور ان کی کامیابیوں اور شجاعتوں نے ثابت کرکے دکھایا ہے کہ انھوں نے یہ سب کچھ اپنے عزم و ہمت سے حاصل کیا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے دشمن کو ذلیل کردیا ہے؛ اور ان کامیابیوں کا سبب اللہ تعالیٰ پر توکّل ہے اور یمنی عوام کے مشن کا سرچشمہ کربلا اور امام حسین (علیہ السلام) کی زندہ جاوید اور ابدی تحریک ہے۔
جناب عنتر کا کہنا تھا کہ یہ مشن امام حسین (علیہ السلام) سے مطابقت رکھتا ہے جو اس حیرت انگیز حقیقت کے نمایاں ہونے کا سبب بنا ہے کہ کم از کم ہتھیاروں اور کچھ بغیر پائلٹ کے طیاروں (ڈرونز) کے ذریعے عظیم ترین کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں؛ اور وہ ان طیاروں کے ذریعے جارح عرب ریاستوں کے قلب تک حملے کررہے ہیں اور یمنیوں کی میزائل قوت نے آل سعود اور آل نہیان کے منہ پر آہنی طمانچے کی طرح اتر رہے ہیں؛ اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے خطے کے بکے ہوئے عرب حکمرانوں کو اچھا سبق سکھایا ہے۔
یمنی صدر کے مشیر نے مزید کہا: ہماری قوم کی استقامت عرب ریاستوں کے بے عقل حکمرانوں کے لئے ایک درس عبرت ہے، جن کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں، اور انہیں صرف بھاری طمانچہ رسید کرکے کوئی نکتہ سمجھایا جاسکتا ہے؛ یہ حضرات جو اونٹ کے پیشاب کی خرید و فروخت میں مصروف رہے ہیں عقل و دانش سے مکمل طور پر محروم ہیں؛ اورطاقت کے سوا کوئی چیز بھی انہیں کچھ سمجھانے سے قاصر ہے؛ ہمیں امید ہے کہ ہمارے جوابی حملے انہیں ہوش کے ناخن لینے پر آمادہ کرے!
یمن کے صدر جمہوریہ کے مشیر جناب عبدالقادر عنتر نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: یمن کا انقلاب امام حسین (علیہ السلام) کے انقلاب کا تسلسل ہے اور امام حسین (علیہ السلام) کا انقلاب انسانی تاریخ میں، دین الٰہی اور بنی نوع انسان کے دشمنوں کے خلاف عظیم ترین تاریخی انقلاب ہے۔
تبصرہ کریں