“تالادگا کی راتیں” میں ڈزنی کے ریچھوں کے ساتھ رقص

اس فلم کا آخری منظر بھی دزنی کے ریچھوں کے ساتھ رقص کے برابر، بےمعنی اور مبالغہ آمیز ہے؛ دھماکوں، پروازوں اور مار دھاڑ سے بھرپور؛ وہی منظر جس کے لئے ہندی فلم بین جان تک دے دینے کے لئے تیار ہیں۔

فاران؛ تالادگا کی راتیں، (Talladega Nights)، آمریکی ہدایت کار آدم میک کے (Adam McKay) کی ایک فلم کا نام ہے، یہ فلم جو فلم بینوں کے ہاں شہرت یافتہ ہے؛ ایک پیشہ ور ڈرائیور اور اس کی خوبرو بیوی کی کہانی پر مبنی ہے۔ جس کا ہندی نسخہ “تا را رم پم (Ta Ra Rum Pum)” جس کا ہدایت کار سدھارتھ آنند، ہیرو سیف علی خان بطور “راج ویر سنگھ = RV” اور اور ہیروئن رانی مکر جی بطور رادہیکا بینر جی سنگھ ہے۔ اس ڈرائیور کے بیٹے اور بیٹی کے نام بھی مضحکہ خیز ہیں: “چیمپ” اور “پرنسیس”؛ یہ گھرانہ ایک بنگلے میں رہائش پذیر ہے۔ ایک خطرناک حادثے کے بعد جب آری وی مقابلوں میں پیچھے رہ جاتا ہے تو اس کا بنگلہ ضبط ہوجاتا ہے۔ اور یہ گھرانہ شدید معاشی مسائل سے دوچار ہوجاتا ہے۔ ہدایت کار کی کوشش ہے کہ ہندی نسخہ ہالی ووڈ کے نسخے سے زیادہ سے زیادہ مماثلت رکھے لیکن محبوب اور مرسوم ہندی کلیشوں سے بھی اجتناب نہیں کرسکا ہے لیکن فلم کی کہانی اس وقت نہایت بےمنطق، غیر معقول اور احمقانہ طور پر ڈرامائی ہوجاتا ہے جب چیمپ اور پرنسیس گھر کے اخراجات کم کرنے کی غرض سے کھانا پینا چھوڑ جاتے ہیں!
چیمپ کمزور اور جسمانی لحاظ سے نحیف ہوتا ہے اور بھوک برداشت کرنے سے عاجز ہوتا ہے، چنانچہ چپکے سے کچرے میں سے کچھ ڈھونڈ کر کھانا شروع کر دیتا ہے؛ اور پھر اچانک ایک شیشہ اس کے پیٹ تک پہنچ جاتا ہے جس کے لئے ایک بھاری آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے جس کے اخراجات برداشت سے باہر ہوتے ہیں۔ گھرانہ آپریشن کے اخراجات پورے کرنے کی غرض سے ڈزنی اسٹور سے چوری کا فیصلہ کرتا ہے، لیکن نہ جانے کیوں اور کیونکر، ان بحرانی حالات میں، ڈزنی کے ریچھوں کے ساتھ ناچنے لگتا ہے!
اس فلم کا آخری منظر بھی دزنی کے ریچھوں کے ساتھ رقص کے برابر، بےمعنی اور مبالغہ آمیز ہے؛ دھماکوں، پروازوں اور مار دھاڑ سے بھرپور؛ وہی منظر جس کے لئے ہندی فلم بین جان تک دے دینے کے لئے تیار ہیں۔