لیون؛ دھماکہ خیز میوزیکل

فلم بچھو (Bichhoo) ہالی ووڈ کی مشہور فلم “لیون” (Leon)

ب ایک تخریب کار اور پیشہ ور سماج دشمن شخص کو قتل و غارت کے بیچوں بیچ ترچھا ٹیڑھا اور ناچتا گاتا دیکھتے ہیں، تو یہ عجیب آمیزے کی تخلیق سے صرف بالی ووڈ والے ہی عہدہ برآ ہوسکتے ہیں!

فاران ؛ لئون؛ دھماکہ خیز فلم
ہدایت کار لوس بیسن (Luc Besson) کی بنائی ہوئی فرانسیسی فلم لیون [جسے انگریزی میں Professional] کا نام دیا گیا ہے، ہر قسم کے احساس سے عاری پیشہ ور اور شدت پسند قاتل کی داستان پر فلمائی گئی ہے، جو پڑوسی بچی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کرچکا ہوتا ہے۔ اس کا ہندی چربہ فلم کا نام “بچھو” ہے جس کا 70 فیصد حصہ لیون کا چربہ ہے۔ لیکن اس فلم میں پیشہ ور قاتل اور بچی کے عجیب و غریب تعلق کا اتہ پتہ نہیں ہے؛ کیونکہ ہندی فلم سازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ لڑکی کی عمر کو 22 سال ہونا چاہئے۔ اس فلم کا ہدایت کار گڈو ڈھانووا [Guddu Dhanoa] ہے۔
فلم بچھو کا بقیہ 30 فیصد حصہ بھی ہندی فلموں کی روایت کے مطابق ناچ گانے پر مشتمل ہے۔ یہ مسئلہ ایک ہندی فلم کے لئے عجیب نہیں ہے کیونکہ تمام ہندی فلمیں میوزیکل ہیں؛ لیکن جب ایک تخریب کار اور پیشہ ور سماج دشمن شخص کو قتل و غارت کے بیچوں بیچ ترچھا ٹیڑھا اور ناچتا گاتا دیکھتے ہیں، تو یہ عجیب آمیزے کی تخلیق سے صرف بالی ووڈ والے ہی عہدہ برآ ہوسکتے ہیں!

لیکن سب سے زیادہ دیوانہ وار حصہ بچھو کا آخری منظر ہے جب بدعنوان پولیس والے عمارت کو نذر آتش کرتے ہیں اور فرانسیسی فلم لئون کلاسیکی ایکشن فلموں کے ہیروؤں کی طرح ان کا مقابلہ کرتا ہے؛ یہاں تک کہ ایک منظر میں ہم اسے دھماکے کے وسط سے باہر لپکتا دیکھتے ہیں۔ بالی ووڈ والوں نے بھی اس منظر کو دیکھا ہے اور سوچا ہے کہ “کیا خوبصورت منظر تھا یہ! لیکن اس کو کچھ دیوانہ وار بنانا چاہئے، اور بہتر ہے کہ ہندی لیون [بوبی دیول بطور جیوا] کو سوپر مین بنانا چاہئے؛ چنانچہ ہندی لیون کے [بوبی دیول] کو سیمرغ [Phoenix] کی طرح آگ کے اوپر سے پرواز کروائی جاتی ہے اور بالی ووڈ کی نہایت عجیب اور نایاب تصویروں کی تخلیق عمل میں آتی ہے جس کے نمونے آج گیف فائل اور ٹیلی گرام گروپوں میں بہ وفور دیکھے جاسکتے ہیں۔ فلم لیون کے ان مناظر کو بالی ووڈ کے نسخے میں کئی دو گنا طویل اور کئی گنا تشدد آمیز ہے۔ ہندی نسخے میں ہلاک ہونے والے پولیس نفری کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے؛ اور ان کی تعداد عمارت میں گھسنے والے پولیس نفری سے زیادہ ہے۔