فلم ہے بے بی (Heyy Babyy)، (Three Men and a Baby) کا چربہ

ہالی ووڈ کی فلم تین غیر شادی شدہ مردوں کی کہانی پر مشتمل ہے جو اپنے گھر کی پشت میں پڑے ایک بچے کو ڈھونڈ لیتے ہیں اور رفتہ رفتہ اس کے ساتھ جذباتی تعلق پیدا کرکے اس سے وابستہ ہوجاتے ہیں۔

فاران؛ ہدایت کار ساجد خان کی فلم ہے بےبی، (Heyy Babyy) لیونارڈ نموئے (Leonard Nimoy) اور ایمیلے ارڈونلینو (Emile Ardonlino) کی فلم تین مرد اور ایک بچہ (Three Men and a Baby) کا چربہ ہے۔ ہالی ووڈ کی فلم تین غیر شادی شدہ مردوں کی کہانی پر مشتمل ہے جو اپنے گھر کی پشت میں پڑے ایک بچے کو ڈھونڈ لیتے ہیں اور رفتہ رفتہ اس کے ساتھ جذباتی تعلق پیدا کرکے اس سے وابستہ ہوجاتے ہیں۔ بچے کی ماں آخر کار ملتی ہے اور اپنا بچہ واپس لینا چاہتی ہے، تو ان کے جذبات کو شدید صدمہ ہوجاتا ہے۔ لیکن آخرکار بچے کی سرپرستی کا حق جیت لیتے ہیں اور اس کے قانونی سرپرست مقرر ہوجاتے ہیں۔ اس فلم کے دو ملائشیائی اور فرانسیسی نسخے بھی ہیں اور ظاہرا فرانسیسی نسخہ ہی اصلی نسخہ سمجھا جاتا ہے۔
لیکن جو کچھ ہندی نسخے “ہے بےبی، (Heyy Babyy)” میں دکھائی دیتا ہے، باقی تین نسخوں سے زمین تا آسمان، مختلف ہے۔ ہندی نسخے کے تین غیر شادی شدہ مرد، مبالغہ آرائی میں شدت اور وسعت لانے کے لئے، نہ صرف بچوں سے محبت نہیں کرتے بلکہ فلم کے مختلف مناظر میں تربیت یافتہ بچوں کے ساتھ نبرد آزما نظر آتے ہیں۔ بچے بلندیوں سے گرتے ہیں تو نہ صرف ان کے ہاتھ پاؤں یا گردنیں نہیں ٹوٹتیں بلکہ میٹرکس (Matrix) کے ہیروؤں کی طرح، پوری قوت کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑے رہتے ہیں اور مد مقابل افراد کے ساتھ جنگ کے لئے پرواز کرتے ہیں۔ اس پوری فلم میں آپ دیکھتے ہیں کہ نہ صرف یہ باقی تین نسخوں کی کامیڈی اور رومانیت سے مماثلت نہيں رکھتی بلکہ میٹرکس فلم کے ساتھ شباہت رکھتی ہے، جو ایک بچگانہ اور مضحکہ خیز فضا میں نقل ہورہی ہے۔