بحرین کے پہلے سفیر کی اسرائیل آمد
فاران؛ الجلاہمہ نے عربی، عبرانی اور انگریزی میں ٹویٹر کے ذریعے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مُجھے یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز حاصل ہے کہ میں اسرائیل میں بحرین کے پہلے سفیر کی حیثیت سے اپنی مدت شروع کرنے کے لیے کل تل ابیب پہنچوں گا۔
بحرین نے گذشتہ مارچ کے آخر میں الجلاہمہ کو “تل ابیب” میں بطور سفیر تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔
29 مئی کو الجلاہمہ نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے سامنے قانونی حلف اٹھایا۔
30 مارچ کو بحرین کے بادشاہ نے اپنے ملک کے لیے تل ابیب میں سفارتی مشن قائم کرنے کا حکم جاری کیا۔
الجلاہمہ بحرین کی وزارت خارجہ میں 2017 سے ڈائریکٹر آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امریکا میں مملکت کے نائب سفیر (2009-2013) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ان کی آمد پر الجلاہمہ مصراردن اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کے بعد تل ابیب میں چوتھے عرب سفیر بن جائیں گے۔
اسرائیلی ادارے نے اتائی ٹیگنر کو مناما میں اسرائیلی سفارت خانے کے لیے چارج ڈی افیئر مقرر کیا۔
تبصرہ کریں